پولیس کی کارروائی، شہر سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلیں برآمد

30

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) پولیس کی بڑی کارروائی، شہر سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلیں برآمد۔ شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا حرام کردیا تھا، جس پر معلوم ہوا ہے کہ بادشاہی مسجد کے قریب ایک شخص کی تین ماہ قبل دو موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایت پر بی سیکشن تھانے کی پولیس نے مقامی شوگر مل کے قریب چھاپا مار کر چوری کی پانچ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے چور نعمت خاصخیلی کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی پانچ موٹر سائیکل دو بی سیکشن، دو ای سیکشن اور ایک ایئر پورٹ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھیں جبکہ گرفتار ملزم نعمت خاصخیلی کے قبضے سے پانچ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔