جامشورو پولیس کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی مضر صحت اشیا پکڑی گئیں، ملزم گرفتار

47

کوٹری (پ ر) سی آئی اے پولیس جامشورو کی کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی مضر صحت اشیا پکڑی گئیں، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔ ایس ایس پی جامشورو محمد انور کھیتران کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس جامشورو کے اصضر پنہور نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوٹری بھولاری لنک روڈ پر کراچی جانے والے مزدا ٹرالر پر چھاپا مار کر دوران تلاشی کنٹینرز سے مضر صحت اشیا کے 110 بورے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ خام مال مین پوری گٹکا کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ایک ملزم عبداللطیف کو گرفتار کرکے کوٹری تھانے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سامان اندورن ملک سے اسمگلنگ کرکے کراچی منتقل کیا جارہا تھا، جہاں سے مختلف علاقوں میں ترسیل کیا جاتا ہے۔