حیدرآباد پولیس نے 5ملزمان دھرلیے،5کلو چرس ،11بوتل شراب برآمد

60

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی مختلف تھانوں کی حدود میںمنشیات و گٹکا فروشوںکے خلاف کارروائی کے دوران 8ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے مین پوری ، چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہٹڑی پولیس نے پیٹڑولنگ کے دوران نیو حیدرآباد سٹی کے قریب سے منشیات فروش تاج محمدکو گرفتار کرکے 1کلو 40گرام چرس برآمد کرلی۔ قاسم آباد پولیس نے الفجر ہوٹل کے قریب سے منشیات فروش بلیغ الرحمٰن کو 3 کلو 80 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔سائٹ تھانہ پولیس نے ملزم سخاوت شاہ کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 1کلو100گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ٹنڈو یوسف پولیس نے ملزم مبشر خان اور برکت خان کو گرفتار کرکے قبضے سے 11بوتل شراب برآمد کرلی۔ ہٹڑی ، قاسم آباد اور حالی روڈ سے 3ملزمان(عبدالرحمن،قربان علی اور گلفام گدی ) کو گرفتار کرکے 20کلو خام مال سمیت 3800مین پورآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوںمیں مقدمے درج کرلیے گئے۔