وزارت انسانی حقوق کاہیلپ لائن 1099 ایپلی کیشن کا اجرا

62

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت انسانی حقوق نے یو این ویمن کی مشاورت اور مدد سے ہیلپ لائن 1099 ایپلی کیشن جاری کر دی ،قبل ازیں ہیلپ لائن کا اجرا 2018ء میں کیا تھا جس کے بعد اب تک 4 لاکھ 50 ہزار کالموصول ہو چکی ہیں۔ ہیلپ لائن 1099 ایپلی کیشن کے اجرا سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات کی رپورٹنگ اور ان کا ازالہ کرنے کا ایک متبادل اور موثر طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے۔