ٹنڈو محمد خان، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی ، 14 گرفتار

78

 

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی عابد بلوچ کے احکامات، پولیس کا سماجی برائیوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 14 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ، مین پوریاں، گٹکے اور دیسی شراب برآمد۔ ایس ایس پی عابد علی بلوچ کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کیے جانے کے واضح احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او منشیات فروشوں کیخلاف 5 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان عبدالواحد لاشاری، محمد انور ملاح، حنیف ملاح، محمد سومار چانڈیو، غلام نبی رند کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 150 لیٹر غیر تیار شدہ اور 50 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب اور شراب بنانے کا سامان برآمد کرلیا۔ دوسری کارروائی میں مین پوری اور گٹکا سپلائر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1250 عدد مین پوریاں، 310 گٹکے برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ ٹنڈو غلام حیدر میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے، تھانہ آبادگار کے ایس ایچ او نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے دو شراب کی بھٹیاں مسمار کردیں جبکہ تین منشیات فروش حبیب ملاح، رمضان ملاح، بابو ملاح کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 ہزار لیٹر غیر تیار شدہ اور 80 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب اور شراب بنانے کا سامان برآمد کرتے ہوئے تھانہ آبادگار میں منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ بلڑی شاہ کریم کے ایس ایچ او نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں امام بخش جوکھیو اور نواز علی کھوسو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1500 مین پوریاں، پلاسٹک کے کٹے، 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے تھانہ بلڑی شاہ کریم میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے، تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان کے ایس ایچ او نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ نظرپور روڈ، ڈگری کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوری سپلائر عنایت علی شاہ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 800 مین پوریاں برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، تھانہ شیخ بھرکیو کے ایس ایچ او نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ شراب فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش ماؤجی کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے موٹر سائیکل بند کردی اور ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، تھانہ مویا کے ایس ایچ او نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں وزیر کھوکھر اور عزیز کھوکھر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول، 4 گولیاں اور 750 عدد مین پوریاں برآمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔