خطبات جمعہ کاموضوع حرمت رسول بنایاجائے، مولاناعبدالرحمن سلفی

44

کراچی(پ ر)امیر جماعت غربااہل حدیث مولاناعبدالرحمن سلفی نے ائمہ وعلما کرام سے اپیل کی ہے کہ ملک بھرکی مساجد میںعظمت وحرمت رسول کے موضوع پر خطبات جمعہ کوجاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوںکوچاہیے کہ ہمیشہ باوضو رہیں، اپنے گناہوں سے توبہ کرکے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کریں۔سیکرٹی اطلاعات عمران احمدسلفی کے مطابق مولاناصہیب شاہد آج جامع مسجد محمدی (برنس روڈ)میںجمعہ کاخطبہ دیںگے۔