کراچی(اسپورٹس ڈیسک) گلے میں خراش کی شکایت کرنے والے شاہد اسلم کورونا کے وار سے بچ نکلے۔قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے دبئی سے روانہ ہونے کے بعد جہاز میں میڈیکل فارم بھرتے ہوئے گلے میں خراش کا ذکر کر دیا تھا، شک کی بنا پر ان کو آکلینڈ میں ہی روک
لیا گیا جبکہ دیگر کھلاڑی کرائسٹ چرچ کے نواح میں واقع لنکن یونیورسٹی کے علاقے میں مقیم تھے۔ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کے آکلینڈ میں پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی ہے، مقامی حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایس او پیز کے مطابق مکمل کلیئرنس کے بعد ہی ان کو کرائسٹ چرچ میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔