مقبوضہ کشمیر، سرینگر میں بھارتی فوجیوں پر حملہ 2 ہلاک

29

سرینگر (صباح نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے علاقے ایچ ایم ٹی میں ایک حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ادھر ضلع بڈگام کے علاقے ہمہامہ میں واقع سی آر پی ایف کیمپ میںاچانک گولی چلنے سے بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی کو سرینگر کے 92بیس آرمی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔