۔4دسمبر کو فیصل آباد ورکرز کنونشن بہر صورت ہوگا، رانا ثناء

50

 

فیصل آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ انتظامیہ جو مرضی کرلے 4دسمبر فیصل آباد ورکرز کنونشن ضرور ہوگا فیصل آباد ہمارے قائد کا دوسرا گھر ہے، انتظامیہ نے ورکرز کنونشن روکنے کے لیے کریسنٹ گرائونڈ میں پانی چھوڑ دیا ہے لیکن ہم اسی جگہ ورکرز کنونشن کریں گے،ا گر گرائونڈ میں سے پانی نہ نکالا گیا تو 4 دسمبر کو ہی کریسنٹ گرائونڈ کے باہر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا ۔ان خیالات کا
اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن فیصل آباد سٹی کے صدر شیخ اعجاز احمد ودیگر رہنما ؤں اور عہدیدار سے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر فیصل آباد کے مقامی رہنمائوں نے جاتی امراء لاہور میں مریم نواز سے ملاقات کی اور میاں نواز شریف کی والدہ شمیم اختر کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا،ملاقات میں رانا ثناء اﷲ ، امیر مقام، مریم اورنگزیب، تہمینہ دولتانہ، جاوید ہاشمی ودیگر بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے اظہار تعزیت پرشکریہ ادا کیا اور ہدایت کی کہ ورکرز کنونشن اور 13 دسمبر کے لاہور جلسہ کے لیے بھرپور تیاری کی جائے۔ اس موقع پر رانا ثناء اﷲ نے بھی ورکرز کنونشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔