آئ? س? س? ?ا سالان? اجلاس21 جون ?و ?وگا

327

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس 21 سے 26 جون باربا ڈوس میں ہوگا جس میں پاکستان کی جانب سے آئی سی سی صدارت کے لئے بھیجے گئے نام پر غور کیا جائے گا ۔

ترجمان آئی سی سی کے مطابق صدارت کیلئے ظہیرعباس کی نامزدگی موصول ہوگئی ہیں جس کو آئی سی سی کی نامزدگی کمیٹی کےاجلاس میں پیش کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نےنجم سیٹھی کی دستبرداری کےبعد ظہیرعباس کوآئی سی سی صدارت کیلیےنامزدکیا تھا۔

ایشین بریڈمین ظہیرعباس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر کیلئے نامزدگی پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کونسل میں پاکستان کی نمائندگی بہت بڑا اعزاز ہے۔

کونسل میں پاکستان کو جائز مقام دلانا، کرکٹ کے سوئے میدان آباد کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہونگی انکا مزید کہنا تھا کہ بطور صدر آئی سی سی وہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے بھی ہرممکن کوشش کریں گے۔