اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دینگے،افغان سفیر

41

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان میں تعینات افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ کابل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا،فریقین نے مل کر سیکورٹی معاملات حل کرنے پر اتفاق کیا۔ڈاکٹر معید یوسف نے افغان سفیر کے ساتھ بھارتی ڈوزیئر کا معاملہ اٹھایا۔افغان سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے
مابین دیرینہ تعلقات ہیں ، عمران خان کا دورہ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں مدد کرے گا ۔