نیشنل ہائی ویز کا یوم تاسیس سینی ٹائرز وتحائف کی تقسیم

37

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اپنے 23 ویںیوم تاسیس کے موقع پر مسافروںمیں سینی ٹائزر، ماسک اور تحائف تقسیم کیے۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کا 23واں یوم تاسیس منایا گیا۔اس موقع پر موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹروے استعمال کرنے والے ڈرائیورز میں سینیٹائزر، ماسک، دستانے اور بچوں میں کھلونا پولیس گاڑیاں تقسیم کی گئیں۔ڈی آئی جی موٹر وے نے کہا کہ دوران سفر تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں اور ساتھ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر بھی خصوصی عمل کریں۔تحائف کی تقسیم موٹروے کے تمام بڑے ٹول پلازا پر کورونا کی حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کی گئی۔ ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔