پروفیسر نصراللہ لغاری سے تنظیم اساتذہ خواتین ونگ کااظہارتعزیت

28

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ کی صوبائی صدر کریم النساء، صدر کراچی ڈویژن شائستہ مدنی، نگران شعبہ تربیت یاسمین جاوید اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری سے ان کے والد عبد الجبار عابد لغاری کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عابد لغاری مایہ ناز عالم دین، مترجم قرآن، دانشور، پروفیسر اور شاعرتھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میںجگہ اورلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔