سمیوا کے انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

35

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن(سمیوٹا) کابینہ اور ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسیئیشن (سمیوا) کو جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے انتخابات کروانے پر مبارکباد پیش گئی۔ اس کے ساتھ سمیوٹا کی طرف سے سمیوا کے بلا مقابلہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ سمیوا کے منتخب نمائندگان جامعہ کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہیں گے اور جامعہ کی بہتری میں اپنا کردار نبھائیں گے۔