گورکھ ہل زیتون کی کاشت کے لیے موزوں ہے، ڈاکٹرفیاض

76

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع دادو کا سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن اور اس سے متصل علاقے زیتون کی کاشت کے لیے انتہائی موزوں ہیں، صوبائی محکمہ زراعت و جنگلات کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے چاہییں،دعا فاؤنڈیشن گورکھ ہلز میں مقامی کسانوں اور گورکھ ہل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر اٹلی، اسپین اور ترکی سے منگوائے گئے زیتون کی مختلف اقسام کے 1000 پودے لگائے گی، نوجوانوں کو جنگلی درختوں کی گرافٹنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی اور اچھی اقسام کی قلمیں بھی بالکل مفت فراہم کی جائیں گی،حکومتِ سندھ گورکھ ہلز تک جانے والی سڑک فی الفور تعمیر کرے اور وہاں جانے والے سیاحوں کو معیاری سہولتیں فراہم کرے،ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی رہنماء ،سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور دعا فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیاض عالم نے زیتون کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں کیا۔