ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او سرسید معطل

41

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران کی برہمی پر ایس ایس پی سینٹرل نے ایس ایچ او سرسید کو معطل کرکے عہدے میں تنزلی کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کا مقدمہ دج نہ کرنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران کی برہمی پر ایس ایس پی سینٹرل نے ایس ایچ او سرسید کو معطل کرکے عہدے میں تنزلی کردی جبکہ ایک اہلکار کو بھی معطل کیا، اس حوالے سے ہیڈ محرر چوہدری زاہد نے بتایا کہ چند روز قبل کوریئر کمپنی کے عملے سے ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے وہ تھانے کے چکر لگارہے تھے، ایس ایچ او نواز بروہی ان سے ٹال مٹول کرنے لگا اور مقدمہ درج نہیں کیا ، اس پر کوریئر کمپنی کے افسران نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے واقعے کی شکایت کی کہ پولیس ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرنے سے ٹال مٹول کررہی ہے اور رقم کامطالبہ کررہی ہے جس پر اعلیٰ افسران نے واقعے کی جانچ کرائی تو ایس ایچ او نواز بروہی اور کانسٹیبل ہاشم ملوث پائے گئے، جس پر اعلیٰ افسران کے احکامات پر ایس ایس پی سینٹرل نے ایس ایچ او سب انسپکٹر نواز بروہی کو معطل کرکے عہدے میں تنزل کردی جبکہ کانسٹیبل ہاشم کو معطل کرکے کوارٹر گارڈ کردیا۔