قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

135

وہ ان کی رہنمائی فرمائے گا، ان کا حال درست کر دے گا۔ اور ان کو اس جنت میں داخل کرے گا جس سے وہ ان کو واقف کرا چکا ہے۔ اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم مضبوط جما دے گا۔ رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے، تو اْن کے لیے ہلاکت ہے اور اللہ نے ان کے اعمال کو بھٹکا دیا ہے۔ کیونکہ انہوں نے اْس چیز کو ناپسند کیا جسے اللہ نے نازل کیا ہے، لہٰذا اللہ نے اْن کے اعمال ضائع کر دیے۔ (سورۃ محمد:5تا9)
نبی کریم ؐ نے فرمایا: جو آدمی جمعہ کے دن غسل کرے اور جتنا صفائی ممکن ہوکرے بھر تیل یا خوشبو لگائے پھر نماز کے لیے نکلے تو دو آدمیوں کے درمیان گھس کر نہ بیٹھے پھر جتنی نماز ہو سکے (سنت نفل) پڑھے اورجب امام خطبہ دے رہا ہو تو خاموش رہے تو اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے۔
(بخاری)