حکومت کےخلاف تحریک مزید مضبوط ہوگی، مریم اورنگزیب

117
لاہور: ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کےخلاف تحریک مزید مضبوط ہوگی، شہباز شریف کی والدہ کی وفات کو چوتھا دن ہے، شہباز شریف کو رہا نہیں کیا گیا ہے۔ نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو ترجمان ( ن ) لےگ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو تا حال رہا نہیں کیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک مزید مضبوط
ہوگی، ظالم حکمرانوں سے حساب لیا جائے گا۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کے ظلم کو نسلیں یاد رکھیں گی، عوام کو آپ کے ہوتے ہوئے روزگار نہیں ملے گا، کوئی ریلیف نہیں ملے گا ۔