شہباز شریف اور حمزہ کا آج پیرول پر رہائی کا امکان

77

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے آج پیرول پر رہائی کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کی پیرول پر رہائی 5 روز کے لیے ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی والدہ ماجدہ کی لندن میں وفات کے پیش نظر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی 15 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی درخواست کر رکھی تھی تاہم آج دونوں رہنماﺅں کی پیرول پر رہائی کے بعد دونوں رہنما مریم نواز کے ہمراہ بیگم شمیم اختر کی میت کل صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے موصول کریں گے۔