زرعی اجناس کی پیداوارمیں بھی مزید اضافہ متوقع ہے،ترجمان

60

فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ انہار فیصل آباد زون کاڈرینج سسٹم 1474 میل طویل سیم نالوں پر مشتمل ہے جبکہ2399 میل لمبی راجباہوں اور 6709 موگا جات کے ذریعے زرعی اراضی کو سیراب کرنے کیلئے پانی فراہم کیاجارہاہے نیزپانی کی فراہمی 46060 کیوسک ہونے سے زرعی اجناس کی پیداوارمیں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ محکمہ انہار فیصل آباد زون کے ترجمان نے بتایاکہ فیصل آباد زون کی مین کینالز اور برانچز کی لمبائی 454 میل ہے جبکہ 38 میل پر محیط اسکیپ چینلز اور 103 میل لمبی کیو بی لنک کنال اس کے علاوہ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ قادر آباد بیراج کی حد میں آنیوالے گوجرانوالہ و حافظ آباد کے رسول نگر ڈرینج سسٹم کی لمبائی 22.31 میل ہے جبکہ فیصل آباد ڈرینج سسٹم کے تحت آنیوالے جڑانوالہ مین ڈرین، بڑھ چنیوٹ ڈرین،احمد پور ویگ ڈرین،احمد پور کوٹ نکہ ڈرین،کالو تارڑچھمب ڈرین، انڈیپنڈنٹ ڈرین، نالہ ڈیک وغیرہ کی لمبائی 682 میل پر محیط ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سمندری ڈرینج سسٹم 790 میل لمبے اے کے این ڈرین، چنیوٹ ڈرین،چک بندی ڈرین،سمندری مین ڈرین، گوجرہ کھیوڑہ ڈرین، ٹوبہ خیر والا ڈرین،جھنگ انڈیپنڈنٹ ڈرین پر مشتمل ہے۔