ٹی پی ایل انشورنس رکن کمپنی بن گئی

74

کراچی(اسٹاف رپو رٹر ) ٹی پی ایل انشورنس پرنسپلز آف سسٹین ایبل انشورنس (PSI) پر دستخط کر کے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام برائے فائنانس انی شی ایٹو (UNEP FI) میں شامل ہو گئی ہے۔ UNEP FI اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام اور عالمی مالیاتی شعبہ کے مابین مضبوط مالیات کو آگے بڑھانے کیلئے ایک تذویراتی اشتراک ہے۔ ابھرتے ہوئے ماحولیاتی، معاشرتی اور گورننس کے مسائل کے حوالے سے یو این انوائرمنٹ کے ساتھ 300 سے زائد مالیاتی ادارے کام کرتے ہیں، یہ مالیاتی صنعت کے لئے کیوں اہم ہیں اور انہیں بنکنگ انشورنس و سرمایہ کاری کے بارے میں فیصلہ سازی اور مارکیٹ پریکٹس میں کیسے حل کیا جائے۔ ٹی پی ایل انشورنس پائیدار ترقی کیلئے پرعزم بینکوں، انشورنس کمپنی اور سرمایہ کاروں کی عالمی کمیونٹی کا حصہ ہوگی۔ کمپنی اپنی کاروباری حکمت عملیوں اور طویل المدت منصوبوں کے مرکز میں پائیداری کو بروئے کار لائے گی، اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ملک کے ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ESG) کے امور کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں شعور اجاگر کرے گی۔