پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311جبکہ 7,897 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد45 ہزار533 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ68 ہزار 783، پنجاب میں 117,160 ،بلوچستان میں 17,008، خیبرپختونخواہ 46,281، گلگت بلتستان میں 4,598، اسلام آباد میں 28,980 اور آزاد کشمیر میں 6,501 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔ 5,386,916
سندھ میں موزی مرض سے 2,885، پنجاب 2,945، خیبرپختونخوا 1,346، اسلام آباد 305، گلگت بلتستان 96، بلوچستان 165 اورآزاد کشمیر میں 155 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 35 ہزار881 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 53 لاکھ86 ہزار 916 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43 ہزار 214 ٹیسٹ کے دوران 3,113 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 54 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,112 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 13 لاکھ 8 ہزار 161 افراد متاثر، 14 لاکھ 37 ہزار 835 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 23 لاکھ 96 ہزار 169 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔