کلفٹن مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک قرار

160

کراچی: کلفٹن مبینہ پولیس مقابلے میں 5 رکنی گینگ کے مارے جانے کے معاملہ مشکوک ہوگیا ہےجب ہلاک ہونے والا ایک شخص سہیل تحریک انصاف کی مقامی خاتون رہنما اور سینئر وکیل کا ڈرائیور نکلا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلفٹن پولیس مقابلے کا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی ڈپٹی سیکریٹری وومن ونگ لیلیٰ پروین کا کہنا ہےکہ عباس 5 سال سے ان کے گھر ملازمت کر رہا تھا، جس گھر میں ڈکیتی کا واقعہ دکھایا گیا ہے۔

لیلیٰ پروین کا کہنا ہےکہ جس گھر میں ڈکیتی کا واقعہ دکھایا گیا وہ بھی میری رہائش گاہ ہے اور ڈاکووں کے زیر استعمال دکھائی گئی گاڑی میرے شوہر کی ہے۔

دوسری جانب ڈبل کیبن گاڑی کا مالک سینئر ہائیکورٹ کا وکیل ہے  اور وکیل کا کہنا ہے پولیس مقابلہ چھوٹا ہے جبکہ وکیل علی حسنین کاکہنا ہے کہ پولیس مقابلہ چھوٹا ہے اور ڈرائیور سہیل  والدہ کے ساتھ  رہائش گاہ پر موجود تھا جبکہ ہم اسلام آباد میں ہیں اور پولیس نے ڈرائیور کو رات گاڑی سمیت گھر سے اٹھایا تھا اور صبح واردات کی خبر دیکھی۔

وکیل علی حسنین کاکہنا ہے کہ والدہ کا کچھ پتہ نہیں چل رہا  جبکہ کراچی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما لیلی پروین سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے  اور پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا نیٹ ورک 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہےاور  ہلاک 3 ملزمان کاکریمنل ریکارڈمل گیا ہے اور باقی 2 کی جانچ پڑتال کی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی میں آنے والے ملزمان خالی بنگلے میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے تھے، پولیس نے اطلاع ملنے پر بنگلے کا گھیراؤ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی اور جوابی کارروائی میں پانچوں ملزمان مارے گئے جبکہ ملزمان کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی اور  ہلاک 3 ملزمان کاکریمنل ریکارڈمل گیا ہے اور باقی 2 کی جانچ پڑتال کی جاری ہے ۔