حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کے ایڈمنسٹریٹر صفدر علی بگھیو، میونسپل کمشنر شفیق احمد شاہ نے اپنے تعزیتی بیان میں بلدیہ اعلیٰ ورکشاپ کے اسسٹنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) محمد احمد کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ و افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔ علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد صفدر علی بگھیو نے افسران و اسٹاف کے ہمراہ نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی۔