کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی تاجر الائنس کے سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی نے حکومت سندھ کی جانب سے تاجروں کے دونوں مطالبات ماننے کاخیر مقدم کرتے ہو ئے کاروبار کے اوقات کار رات 8بجے جمعہ کو کاروبار کی اجازت کو تاجروں کے معاشی استحکام کاباعث قرار دے دیا انھوں نے وزیرا علی مراد علی شاہ اور کمشنرو ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور مرتضی وہاب کی کاوشوں کو بھی سلام پیش کیا ۔