یورو کی قیمت خرید 187 سے بڑھ کر188.10روپے ہوگئی

59

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ملا رجلا رجحان دیکھنے میں آیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میںملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.30روپے سے بڑھ کر 159.35 روپے ہوگئی لیکن قیمت فروخت 159.50روپے سے گھٹ کر159.45 روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔