سائٹ کے صنعتکاروں کے بجلی،گیس نرخوںمیں اضافے کی تجویز پر تحفظات

64

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے سب سے بڑے صنعتی ایریا سائٹ کے صنعت کاروں نے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی تجاویز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ کوروناکے وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والے سنگین مالیاتی بحرانوں کے پیش نظر یوٹیلیٹی ٹیرف میں اضافہ پر غور نہ کیا جائے تاکہ صنعتی پیداواری سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم سے متعلق پریس کانفرنس پر تبادلہ خیال کے لیے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں صنعتکاروں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جس پالیسی کو اپنانا چاہتے ہیں اس کے بارے میں متعلقہ وزارت کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سرکلر ڈیبٹ کو صفر سطح پر لانے کے لیے محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے۔اجلاس میںسائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست زبیر موتی والا، صدر عبدالہادی، سابق صدور جاوید بلوانی اور سلیم پاریکھ نے شرکت کی۔سائٹ کے صنعتکاروں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ تمام بریفنگ جو انہیں دی گئی ہے وہ گیس سرکلر ڈیبٹ کے سلسلے میں سرکلر ڈیبٹ کی وجہ نہیں بلکہ بدانتظامی، چوری، لائن لاسز اور دوسرے شعبوں کو کراس سبسڈی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔