مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت خوش آئند ہے،چیئرمین ماسپیڈا

81

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ماسپیڈا) کے چیئرمین خالدوحید،وائس چیئرمین محمدہاشم، سابق چیئرمین فیصل خلیل اورریحان حنیف نے حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کی تاجربرادری کے مطالبہ کو مانتے ہوئے مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دینے اور جمعہ کو مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ بھی واپس لینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس مارکیٹ میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جارہا ہے کیونکہ ایس او پیز پر عملدرآمدسے ہی کورونا سے بچائو ممکن ہے۔ چیئرمین اے پی ماسپیڈاخالدوحیدنے کہا کہ مارکیٹوں میں دکاندار ایس او پیز پر عمل کررہے ہیں۔