شیخ عبدالقادرجیلانی ؒکے زریںاصول مشعل را ہ ہیں، شاہ عبدالحق قادری

31

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)امیرجما عت اہلسنّت کراچی شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ حضرت سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی العروف غوث الاعظم جہان ِ تصوف کا روشن ستارہ ہیں، آپ نے اپنے وعظ و نصیحت سے دعوت ِ دین اور اصلاح معاشرہ کا بے مثال فریضہ انجام دیا،میمن مسجد میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شاہ جیلانی رحمہ اللہ نے انسانیت کو اسلام کے زریں اصول سکھا کر امن و محبت اور ہمدردی وغمگساری کا درس دیا۔