خواتین اور بچوں کے لیے الخدمت کا مفت طبی کیمپ

52
الخدمت میڈیکل کمپلیکس میںبچوںاورخواتین کا مفت طبی معائنہ کیا جارہاہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے تحت خواتین اور بچوں کے لیے’’ الخدمت میڈیکل کمپلیکس پی آئی بی ‘‘میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ۔پی آئی بی ،جمشید روڑ ،جیل روڈ اور اطراف کے علاقوں کی خواتین وبچوں کا معائنہ کیا گیا۔ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر مشتاق میمن نے بچوں اور گائنا لوجسٹ ڈاکٹر فرح نصراللہ شجیع نے خواتین کا معائنہ کیا ۔ سرد ہوائیں چلتے ہی بڑی تعداد میں بچے موسمی اثرات کے سبب بیمار ہوتے ہیں ۔الخدمت نے بروقت تدارک کرنے کے لیے طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔رش سے بچنے اور ایس اوپیز پرعمل پیراہونے کے لے مریضوں کی رجسٹریشن پہلے ہی کرلی گئی تھی۔ اس موقع پر مو سمی تبدیلی اوربچوںکو درپیش خطرات سے متعلق آگہی فراہم کی گئی، جس کی وجہ سے مائیں عموما ً فکر مند ہوتی ہیں، جبکہ خواتین کو گائنی کے حوالے سے درپیش مسائل سے متعلق مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ایگز یکٹو ڈائریکٹرراشد قریشی کاکہناہے کہ مفت طبی کیمپ کا مقصد جہاں پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو صحت کی سہولتیں پہنچانا ہے وہاں لوگوں تک مفید معلومات کی فراہمی بھی ہے۔

الخدمت میڈیکل کمپلیکس میںبچوںاورخواتین کا مفت طبی معائنہ کیا جارہاہے