اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کے اہلکاروںنے شہری کولوٹ لیا

47

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کے اہلکار اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے لگے، شہری سے لوٹ مار کرنے کے الزام میں گلستان جوہر پولیس نے پولیس پارٹی کو گرفتار کرلیا،مجسٹریٹ نے تھانے پر چھاپا مارکر پولیس اہلکاروںکو بازیاب کروالیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے گلستان جوہر تھانے پر چھاپا مارکر لاک اپ میں موجود 4 پولیس اہلکار بابر منیر، وسیم جمالی، آصف خان اور محمد کاشف کو بازیاب کروالیا۔جج کے عملے کے مطابق پولیس اہلکاروں کو غیر قانونی طور پر تھانے میں زیر حراست رکھا گیا جس پر مجسٹریٹ نے انٹیلجنس اطلاع پر چھاپا مارا پولیس نے اہلکاروں کی گرفتاری کی کوئی انٹری تھانے پرنہیں تھی ، غیر قانونی طور پر ایس پی گلشن کے حکم پرپولیس اہلکاروں کولاک اپ میں رکھا ہواتھا -ایس ایچ او گلستان جوہرعنایت مروت کے مطابق گرفتار اہلکار اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کے تھے۔