منظورکالونی میںتحفظ ناموس رسالت سیمینار

56
اسداللہ بھٹو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سیمینارسے خطاب کرہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ منظور کالونی کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت سیمینار گجرہال منظور کالونی میں منعقد کیا گیا سمینار سے مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد، تنظیم علما پاکستان کے جنرل سیکرٹری قاری اللہ داد معروف مذہبی اسکالر مولانا فضل سبحان جماعت اسلامی کے اسداللہ بھٹو جمعیت اہل حدیث کے مولانا منظور احمد مولانا محمد طیب عثمانی مولانا محمد رضوان قاسمی مفتی محمد بلال اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ مسلمان اپنے نبی کی عزت و ناموس سے متعلق ہر دور میں حساس رہا ہے قرآن کریم میں آپ صلی وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو مشکوک النسل کہا ہے اور قیامت تک جو بھی ہمارے نبی کی شان میں گستاخی کرے گا وہ مشکوک النسل ہوگا ، انہوں نے مزید کہا مسلمانوں کے ایمان کا تقاضہ یہ ہے کہ وہ فرانس اور دیگر گستاخانہ ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف کی کثرت کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔

اسداللہ بھٹو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سیمینارسے خطاب کرہے ہیں