فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

58

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میںٹریفک حادثات میں دو افراد جاںبحق ہو گئے ، سٹی ریلوے کالونی میںایک شخص قتل‘تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے ماڑی پورجاوید بحریہ گیٹ نمبر1کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق ہو گیا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 19سالہ واجد علی ولد رشید احمد کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا ،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی ہے، شاہ فیصل کالونی نمبر 2کے قریب تیز رفتارگاڑی نے معمرشخص کوکچل دیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 60سالہ وسیم ولد موسیٰ کے نام سے ہوئی ،پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی سڑک عبور کر رہا تھا کہ گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ۔ سٹی ریلوے کالونی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے47سالہ شیراز ولدانتظار حسین شدیدزخمی ہو گیا۔ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جب کہ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ ۔لیاری پرانا حاجی کیمپ مین اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو سول اسپتا ل منتقل کیا گیا ،جہاں ان کی شناخت 28سالہ رحیم ولدقدیم،30سا لہ نور گل ولدعالم خان اور 35سالہ انور ولد عجب گل کے نام سے ہوئی ہے۔