بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے

56
کراچی: بھارتی جیل سے رہائی پانے والے نوجوان کو والدہ گلے لگارہی ہے

کراچی ( آن لائن) بھارت سے رہا ہونے والے 20 پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر پہلے لاہور اور پھر کراچی پہنچ گئے، جبکہ ایک ماہی گیر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر لاہور میں روک لیا گیا۔ان ماہی گیروں میں سے کچھ 4 سال اور کئی اس سے بھی زائد عرصہ بھارتی جیلوں میں قید رہے ہیں۔بھارت کی قید سے رہائی پانے والے ان ماہی گیروں کی عمریں 20 تا 65 سال کے درمیان ہیں۔فشر مین کو آپریٹیو سوسائٹی کی جناب سے فشری میں منعقد کی گئی استقبالیہ تقریب میں ماہی گیروں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرائی گئی ماہی گیروں اور لواحقین کی ملاقات کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، لواحقین اور ماہی گیر ایک دوسرے کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔ کئی سال اپنے پیاروں سے دور رہنے والے یہ ماہی گیر ان سے ملتے وقت جذبات کی شدت سے رو پڑے۔