اسلام آباد(آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے آنے والوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے آنے والوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو 3 کے بجائے 2 کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے ،اس حوالے سے کیٹیگری اے میں شامل 30 ممالک کی تعداد کم کر کے 22 کر دی گئی جبکہ کیٹیگری اے میں سعودی عرب، نائجیریا، سنگا پور، سعودی عرب، ویتنام، مالدیپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساوتھ کوریا اورچین کے ممالک شامل ہیں اورکیٹیگری اے والے ممالک سے آئے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ، پی سی آر سے استثنا ہوگا اورکیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو96گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری 31 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی اورڈنمارک سے آنے والے تمام مسافروں کے موجودہ وبا کے حوالے سے ٹیسٹ ملک بھرکے تمام بڑے ائر پورٹس پر ہی دوبارہ ہوںگے۔