کراچی منصوبے پر عملدرآمد کیلیے مشاورتی کمیٹی بنائی جائے، صدر علوی

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مختلف فریقین کے درمیان رابطے قائم ہوں۔ کراچی میں صنعتی کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران صدر مملکت نے زور دیا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہاتھ ملائیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی اور نئے منصوبے پر عملدرآمد قائم کرنے کے لیے صنعتکاروں کے درمیان ہم آہنگی اور قربت ضروری ہے ۔انہوں نے کے الیکٹرک پر زور دیا کہ وہ صنعتی شعبے کو فعال بنانے کے لیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔صدر مملکت نے کہا کہ کراچی منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مشاورتی کمیٹی کا قیام ضروری ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کو ترقی دینے سے صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہو گا۔