اسلام آباد (صباح نیوز) آذر بائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دلچسپ انداز میں دی ہے۔ آذر بائیجان کے سفیر نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اپنے ایک دورے میں فوجی جوانوں سے ملاقات کے موقع پر ان کے ساتھ روایتی رقص کر رہے ہیں، علی علی زادہ کی جانب سے شیئرکی گئی وڈیو پر مشہور سرائیکی گانا بھی لگا ہوا ہے۔