نوٹیفکیشن واپس، سندھ بار کونسل کے انتخابات 28 نومبر کو ہی ہوں گے

72

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے وکلا کے وفد کی ملاقات ، وفد میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت دیگر وکلا شامل تھے۔ ریٹرننگ آفیسر نے وکلا کو بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے سندھ بار کونسل کے انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، سندھ بار کونسل کے انتخابات 28 نومبر کو ہی ہونگے،کورونا صورتحال کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے تھے،ماسک کے بغیر کسی کو بھی پولنگ ایریا میں داخلے کی اجازات نہیں ہوگی، انتخابات ملتوی کرنے پر وکلا نے احتجاج کیا تھا۔