کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام الہ دین امیو زمنٹ پارک میں فیملی پکنک کا انعقاد

371

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام ارکان اور ان کے اہل خانہ کے لیے اے اے جوائے لینڈ، اور دی پیسیج کے تعاؤن سے الہ دین امیوزمنٹ پارک میں ایک روزہ فیملی پکنک انعقاد کیا گیا،جس میں پریس کلب کے 1500سے زاید ارکان اوران کے اہل خانہ نے شرکت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اے اے جوائے لینڈاور دی پیسیج کے تعاون سے 28نومبر ہفتے کے روز صبح 8تاسہہ پہر3بجے تک الہ دین امیوزمنٹ پارک گلشن اقبا ل میں بچوں بڑوں اور مردوخواتین کی تفریح کے لئے انتہائی جدید جھولے،فن ٹرین، چیئر لفٹ،مپنگ کیسل،چمپنگ پیڈ،ایئرو پلین جھولا،ٹریمپولین چمپنگ،ڈرائیگن بوٹ جھولا اور انڈور پلے لینڈ کے علاوہ دیگر جھولے بھی موجود تھے۔ِ الہ دین پارک میں منعقدہ پکنک میں ارکان اور ان کے اہل خانہ کے لیے تمام جھولے،کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی گئی تھیں۔ کراچی پریس کلب کی جانب سے پکنک کے انعقاد کو بچوں،بڑوں اور خواتین نے بے حد سراہا ہے،بچوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں سال بھر ہوتی رہنی چا ہیے،پکنک کے دوران مختلف سرگرمیوں نے بڑوں، بچوں اور خواتین کو مسلسل متوجہ رکھا۔الہ دین پارک میں پکنک میں آنے والے کراچی پریس کلب کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پکنک کے ذریعے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جو قا بل تحسین ہے، حکومت صحافیوں کی صحت مند سر گرمیوں کے لئے سہو لیا ت فراہم کر ے تاکہ صحافی بھی معاشرے کے لئے ایک صحت مند صحافی بن سکے۔الہ دین پارک میں منعقدہ پکنک میں کراچی پر یس کلب کے صدر امتیاز خان فاران سیکرٹری ارمان صابر،جوائنٹ سیکر یٹری ثاقب صغیر،خازن راجہ کامران، عتیق الرحمن، کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستور کے نائب صدور محمد رضوان بھٹی،شمس کیر یو،کفیل الدین فیضان،منیر عقیل انصاری،پکنک کمیٹی کے اراکین سمیت سینئر صحا فیو ں اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔الہ دین امیوزمنٹ پارک میں پکنک کے دوران کوورنا وائرس اور سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، ماسک اور فیملی کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔پارک کے داخلی راستے پر واک تھروگیٹ نصب کیے گئے تھے جہاں پر نجی کمپنی کے سیکو رٹی اہلکار ہر آنے والے کی چیکنگ کر رہے تھے،پارک کے اندر جگہ جگہ کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے گئے تھے جس کو کنٹرول روم کے علاوہ پارک انتظامیہ موبائل فون سے پارک کی مکمل نگرانی کرتے رہے۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے اراکین کو آلہ دین پارک میں موجود مختلف جھلوں کی سیر کرائی گئی،بعض تیز جھولوں نے بہت سے صحافیوں کی چیخیں نکال دیں اور ان کے چیخ وپکار کی آوازیں دور دور تک سنی گئی،تاہم صحافیوں اور ان کے اہل خانہ پکنک میں خوب انجوائے کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر،سیکرٹری و دیگر منتخب اراکین اور پارک انتظامیہ کو بہترین سہولت فراہم کرنے پر ان کاوشوں کو بھرپور طریقے سے سراہا ہے۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے شہر قائد میں سستی، معیاری اور بہترین تفریحی سہولتیں شہریوں کو فراہم کرنے پراے. اے جوائے لینڈ کے کردار کی تعریف کی اورکہا کہ ہمیں ایسی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ شہرمیں مزید سستی اور معیاری تفریحی سہولتیں شہریوں کو فراہم ہوسکیں۔انہوں نے اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے الہ دین امیوزمنٹ پارک میں کراچی پریس کلب کے اہل خانہ کے لیے پکنک کا انتظام کرنے پربھی انتظامیہ کو سراہا اورکراچی پریس کلب کی جانب سے آئندہ بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا،کراچی پریس کلب کے سیکر ٹری ارمان صابرنے کہا کہ ایسی سر گر میوں سے ارکان جسمانی طور پرصحت و تندرستی کی جانب راغب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی محنت کے ساتھ کراچی پریس کلب کی منتخب کابینہ اور دیگر اراکین نے آلہ دین پارک میں ایک روزہ فیملی پکنک کو منعقد کیا ہے،الہ دین پارک کی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے کہ انہوں نے پریس کلب کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو تفریح کے موقع فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الہ دین پارک کی ٹیم بہت اچھا کام کررہی ہے، ان کے تعاون سے پکنک کے نام سے ایک خوبصورت تفریح کا انعقاد کیا گیا ہے، یقینا ایسی تقریبات سے فیملی اور بچے محظوظ ہوتے ہیں جن کے لئے شہر میں تفریح کے موقع بہت کم ہیں،مجھے امید ہے کراچی پریس کلب کے اراکین ان کے اہل خانہ پوری طرح آلہ دین پارک کے جھولوں سے لطف انداز ہوئے ہوں گے۔پریس کلب آئندہ بھی اے اے جوائے لینڈکے تعاون سے اپنے ارکان اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایسی سرگرمیاں منعقد کرتی رہے  گی،انہوں نے پکنک کے کا میا ب انعقاد پر اے اے جوائے لینڈ، دی پیسج،پکنک کمیٹی کے اراکین اور دیگرکا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پہلے کی طر ح آئند ہ بھی آپ لو گو ں کا بھر پو ر تعا ون حا صل ر ہے گا۔اے. اے جوائے لینڈ کے سی او، او انعام اللہ اور امین احمد نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کے اراکین اور انکے اہل خانہ کے لیے الہ دین امیو زمنٹ پارک میں پکنک کا اہتمام کرنا ہمارے لیے باعث خوشی ہے اورہم ان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پکنک کے اختتام پر اے اے جوائے لینڈکی جانب سے لکی ڈرا کا انعقاد کیا گیا جس میں فوڈ فیکٹریز، جوسر بلینڈر مشینز، استریاں اور دیگر انعامات دیئے کئے۔