حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان سندھ کے جنرل سیکرٹری ناظم علی آرائیں سے پیر سید منور حسین جماعتی نے ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی جبکہ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عقیل انجم قادری، نائب صدر شبیر ابو طالب، بلوچستان کے سینئر نائب صدر سید منومن شاہ جیلانی، اے ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات عثمان عامر عباسی، ناظم علی آرائیں سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔