کراچی(پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف اوردیگر عہدے داروںنے انچارج الخدمت میڈیکل کیمپس و کلینک ڈاکٹر راؤ ثمین کے انتقال پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک دردمند مسیحا سے محروم ہو گئی ہے۔مرحوم نے انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھا اور دین کی خدمت میں بھی ہمہ تن مصروف رہے ایسے عظیم لوگ مدتوںبعدپیداہوتے ہیں،انہوںنے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعابھی کی۔