نااہل حکمران جبری برطرفی کے ذریعے روزگارچھین رہے ہیں،محمداسلام

60

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع ملیر کے امیر محمد اسلام نے پاکستان اسٹیل جیسے قومی ادارے سے ساڑے چار ہزار ملازمین کی جبری برطرفیوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تو ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا لیکن نااہل حکمران عوام کو نوکریاں کیا دیتے ان سے روزگار چھین رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسٹیل مل کے محنت کشوں کے ساتھ ہے اور ظلم وزیاتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔