میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے 4ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا

35

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اور موقع پر پہنچ کر4 ماہی گیروں کی جان بچالیا۔ ترجمان پی ایم ایس اے نے بتایاکہ الایوب نامی ماہی گیرکشتی کا انجن ساحل کراچی سے تقریبا 20کلو میٹر دور خراب ہوگیاتھا، جس کے بعد خراب کشتی میں تیزی سے پانی بھر نا شروع ہو گیا تھا اوربہت زیادہ پرانی ہونے کی وجہ سے کشتی ڈوب رہی تھی،تاہم بروقت کارروائی کرکے ماہی گیروںکوبچالیا گیا۔