کراچی پریس کلب کی جانب سے اراکین کیلیے ایک روزہ فیملی پکنک

63

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام ارکان اور ان کے اہل خانہ کے لیے اے اے جوائے لینڈ، اور دی پیسیج کے تعاؤن سے الہ دین امیوزمنٹ پارک میں ایک روزہ فیملی پکنک انعقاد کیا گیا،جس میں پریس کلب کے 1500 سے زاید ارکان اوران کے اہل خانہ نے شرکت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے اے جوائے لینڈاور دی پیسیج کے تعاون سے 28نومبر ہفتے کے روز صبح 8 تا سہہ پہر3بجے تک الہ دین امیوزمنٹ پارک گلشن اقبال میں بچوں بڑوں اور مردوخواتین کی تفریح کے لیے انتہائی جدید جھولے،فن ٹرین، چیئر لفٹ،مپنگ کیسل، چمپنگ پیڈ،ایئرو پلین جھولا، ٹریمپولین چمپنگ، ڈرائیگن بوٹ جھولا اور انڈور پلے لینڈ کے علاوہ دیگر جھولے بھی موجود تھے۔ کراچی پریس کلب کی جانب سے پکنک کے انعقاد کو بچوں،بڑوں اور خواتین نے بے حد سراہا ہے،بچوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں سال بھر ہوتی رہنی چا ہیے،پکنک کے دوران مختلف سرگرمیوں نے بڑوں، بچوں اور خواتین کو مسلسل متوجہ رکھا۔ الہ دین پارک میں پکنک میں آنے والے کراچی پریس کلب کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پکنک کے ذریعے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جو قا بل تحسین ہے۔