کراچی کی روشنی اںدوربارہ بحال کریںگے‘گورنر

59

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانا چاہتے ہیں ،کراچی پیکج شہر قائد کے مسائل حل کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے فیڈرل بی ایریا میں تزئین شدہ حاجی رحمت اللہ پارک کے افتتاح کے موقع پر کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں یہی وجہ ہے کہ کراچی کے لئے اتنی خطیر رقم پر مبنی کراچی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ یہ بات سب پر واضح ہے کہ کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا کیونکہ ملک کے معاشی حب کو ترقی دئیے بغیر پاکستان کو خوشحال بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کام کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔