تزکیہ نفس کیلیے فکر آخرت ضروری ہے،مسرت جنید

72

کراچی (پ ر) تقریب حلف برداری نو منتخب ارکان جماعت اسلامی خلقہ خواتین ضلع وسطی سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ ضلع وسطی مسرت جنید ناظمہ نے کہا تزکیہ نفس کیلیے فکر آخرت ضروری ہے، ہم دنیا میں ہے ہی اللہ کی بندگی کے لیے‘ پیغمبر اللہ تعالیٰ کے چنیدہ بندے ہوتے ہیں ان میں وہ ساری خصوصیات ہوتی ہیں جو ایک لیڈر میں ہونی چاہیے،ہم وہ خوش قسمت لوگ ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے کام کے لیے چن لیا ۔اس موقع پر روبینہ نعیم نائب ناظمہ ضلع وسطی نے کہاکہ نومنتخب اراکین جماعت اقامت دین کی کوششوںسے اپنا بھر پور کردار پیش کریں گے۔