تحصیلدار اور ٹی ایم او کی ملی بھگت سے شہری امراض کا شکار ہورہے ہیں، غلام مصطفی

56

دادو (نمائندہ جسارت) دادو میں سماجی تنظیم رابطہ کمیٹی کی جانب سے تحصیلدار دادو اور ٹی ایم او دادو کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ چیئرمین رابطہ کمیٹی دادو غلام مصطفی جانوری، فاروق جتوئی، امام بخش پنہور، غفور شاہ سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پورا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ تحصیلدار اور ٹی ایم او کی ملی بھگت سے شہری مختلف وبائی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ محلوں میں گندگی اور بدبو دار پانی سے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیلدار اور ٹی ایم او نے رشوت کا بازار گرم کردیا ہے۔ شہریوں کو گندگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ گندگی کی وجہ سے شہری مختلف وبائی امراض میں مبتلا .ہورہے ہیں۔ مظاہرین نے حکام بالا سے تحصیلدار اور ٹی ایم او کو ہٹانے سمیت شہر کو صاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔