کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں3 افرا د جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں9سالہ بچہ اور ایک خاتون شامل ہیں ۔کورنگی انڈس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر ایک موٹر پر چڑ ھ دوڑا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 27سالہ ابرارحسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ بلدیہ اتحاد ٹائو ن سیکٹر 13A خالد بن ولید مسجد کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں گر کر 9 سالہ بچہ خضر ولد فرید جاں بحق ہوگیا ،بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب 60 سالہ انور ولد محمد حسین گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا،مومن آباد تھانے کی حدود میں واقع فقیر کالونی میںپریشان چوک کے قریب گھر کے اندرہونی والی فائرنگ کے نتیجے میں35سالہ سفینہ زوجہ جاوید زخمی ہوگئی جس کونازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔