میرپور خاص، 45 سالہ خاتون آوارہ  کتوں کے حملے سے شدید زخمی

47

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) میرپور خاص میں گایا ٹرسٹ اسپتال کے پاس کی رہائشی خاتون 45 سالہ وزیراں خریداری کے لیے مارکیٹ جارہی تھی کہ اس پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا، جس کے بعد خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر سول اسپتال لایا گیا۔ کتے کاٹے کی ویکسین لگائی گئی۔ اسپتال سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کتے کے کاٹے کے واقعات نے سنچری مکمل کرلی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کتے کے کاٹے کے واقعات اب بھی رونماء ہورہے ہیں۔ دوسری جانب میرپور خاص بلدیہ کی جانب سے دو ہفتے قبل کتا مار مہم کا آغاز بھی کیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر آوارہ، خارش زدہ اور پاگل کتوں کو زہر دے کر مارا جارہا ہے، اس کے باوجود بھی سگ گزیدگی کے واقعات کا ہونا سوالیہ نشان ہے ۔