یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

53

نے یکم دسمبر سے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ نومبر کے وسط کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔ یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔ وفاقی حکومت پیٹرولیم لیوی میں کمی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار بھی رکھ سکتی ہے، حکومت فی لیٹر پیٹرول اورڈیزل پر 30، 30 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔